ابنا: پولیس نے کہا ہے کہ وہ شخص 22 سالہ ایلیئٹ راجر ہے اور وہ ہالی وڈ کے معروف فلم ساز پیٹر راجر کا بیٹا ہے۔
فلم "دی ہنگر گیمز" کے نائب ہدایت کار پیٹر روجرز کے وکیل کا بھی کہنا ہے کہ روجرز کا بیٹا سانتا باربرا میں ہونے والی فائرنگ کا ذمہ دار ہے۔
حملہ آور نے کیلیفورنیا یونیورسٹی کے قریب مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے چھ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
کھڑی گاڑیوں سے اپنی گاڑی ٹکرانے سے قبل حملہ آور کا دو مرتبہ پولیس سے مسلح آمنا سامنا ہوا۔ حملہ آور کے سر میں گولی لگی اور اس کی لاش گاڑی سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق 22 سالہ ایلیٹ روجر نے قتل عام کا سلسلہ اپنے اپارٹمنٹ سے شروع کیا جہاں اس نے تین افراد کو خنجر کے وار کر کے ہلاک کیا، بعد از آں اس نے دو خواتین اور ایک شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کیا۔
پولیس کا کہنا ہے سانتا باربرا سٹی کالج کے طالب علم روجر نے پھر اپنی گاڑی میں سوار ہو کر پیدل چلنے والوں پر گولیاں برسانا شروع کیں جس سے کم ازکم 13 افراد زخمی ہوگئے۔
حکام کے بقول پولیس کو حملہ آور کی لاش گاڑی میں سے ملی اور بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے سے قبل ایلیٹ نے انٹرنیٹ پر ایک وڈیو بھی جاری کی جس میں اس نے ان تمام لوگوں کو قتل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا جنہوں نے اس کے بقول اسے دھوکہ دیا۔
.....
/169